ایم اے جناح روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے لگائے گئے کنٹینرز ہٹادیئے گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) کراچی میں ایم اے جناح روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر محرم الحرام کے مرکزی جلوس کیلئے لگائے گئے کنٹینرز ہٹادیئے گئے ہیں اور کاروباری مراکز میں بھی معمول کے مطابق کام جاری ہے٬کراچی میں یوم عاشورہ پر سکیورٹی خدشات کے باعث ایم اے جناح روڈ پر لگائے جانیوالے کنٹینرز کو ہٹادیا گیا٬ مرکزی جلوس کے راستوں پر لگائے جانے والی رکاوٹوں اور نمائش چورنگی سے کھارادر تک سیل کی جانے والی سڑکیں ٹریفک کے لئے کھول دی گئیں ہیں٬ جبکہ تین روز سے بند کی جانے والی شہر کی ہول سیل مارکیٹس بھی کھلنا شروع ہوگئیں ہیں۔