کراچی ٬ مختلف علاقوں میں کارروائی٬ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سمیت9ملزمان گرفتار

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) رینجرز اور پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سمیت9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔رینجرز کی جانب سے لیاقت آباد کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی اور کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ لانڈھی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران بھی رینجرز نے مشتبہ شخص کو حراست میں لیکر قبضے سے اسلحہ برآمد کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی بلدیہ ٹاؤن آصف رزاق کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور شہریوں سے لوٹا ہوا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرکے پولیس افسران پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے٬ وہ پولیس افسران پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔گرفتار دہشت گرد ساتھیوں کی مبینہ مقابلوں میں ہلاکت کا بدلہ لینا چاہتے تھے٬ ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :