میاں برادران نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا٬ارمغان صا دق

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)پاکستان تحریک انصا ف کے سنیئر رہنماارمغان صا دق نے کہاہے کہ میاں برادران نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اُن کا موجودہ دور بھی ناکام سکیموں اور محاز آرائی پر مبنی ہے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا میاں برادران کا وطیرہ نہیں۔ عوام کی تکلیفوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے اگر حکمرانوں نے اپنی ترجیحات پر غور نہ کیا تو مسلم لیگ ن سمیت قوم کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارمغان صا دق نے کہا کہ ہ نوازشر یف سے بڑا (ن) لیگ اور حکومت کا کوئی اور دشمن نہیں ‘وزیراعظم اپنی اور خاندان کی کر پشن کو بچانے کیلئے پارٹی حکومت اور جمہو ریت کو دائو پر لگا رہے ہیں ‘عقل کے اندھے حکومتی وزراء عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں مگر ایسے بے شرم وزراء قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ نواز شریف نے صرف پیسہ نہیں لوٹا ٬ْ صرف جمہوری ادارے تباہ نہیں کئے ہیں ٬ْ صرف مافیا اور کرپٹ لوگوں کی حفاظت نہیں کرتے بلکہ سب سے زیادہ قوم کی اخلاقیات کم کر کے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔