ن لیگ بندوق اور دو نمبر کی کمائی سے الیکشن جیتتی ہے٬میاں علی ر شید

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما میاں علی ر شیدنے کہا ہے کہ ن لیگ بندوق اور دو نمبر کی کمائی سے الیکشن جیتتی ہے اور بندوق کے زور پر ہی حکومت کررہی ہے طلبا ء کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ایک راستہ ہے کہ ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں ٬ْہم لٹتے رہیں ٬ْ موجودہ حکمران باریاں لیتے رہیں ٬ْ اپنے بچوں کو تیار کر کے ملک کو لوٹتے رہیں ٬ْ بیٹی نائب وزیر اعظم اور پنجاب میں حمزہ شہباز نائب وزیر اعلیٰ بن کے بیٹھے ہیں مسلم لیگ(ن)کے کارکنو ں پر ترس آتا ہے جو تیس تیس سال سے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں 30اکتوبر کو اسلام آبا د بند کر کے حکمرانوں سے کرپشن کا حساب لیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

حکو مت اوچھے ہتھکنڈے استعما ل کر نے سے گریز کرئے کا رکن ہر حال میں اسلام آبا د پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :