نوازشریف صرف اپنی ذات اور خاندان کو بچانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں٬فیا ض بھٹی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیا ض بھٹی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ ملک میں جتنی کر پشن اور لوٹ مار کر رہی ہے اسکی پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اوراب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نوازشریف صرف اپنی ذات اور خاندان کو بچانے کے ایجنڈے پر گامزن ہو چکے ہیں اور انکو اب احتساب کے نام سے بھی خوف آنے لگا ہے مگر عمران خان سچ کہتے ہیں کہ وہ قوم اور حکمرانوں کو کسی صورت پانامہ لیکس بھولنے نہیں دیں گے بلکہ نوازشر یف اور انکے خاندان سے کر پشن اور لوٹ مار کی نہ صرف پائی پائی کاحساب لیا جائیگا بلکہ نوازشریف جیسے کر پٹ لوگوں کو جیلوں میں بھی ڈالیں گے پار ٹی اجلا س میں اظہار کر تے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پانامہ لیگ والوں کا چوری اور اوپر سے سینہ زوری کا فارمولہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ٬ ٬کشمیر کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے اور ان کی ہر سطح پر اخلاقی ٬ سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی انہو ں نے مز ید کہاکہ عمران خان اپنے ذاتی مفادات نہیں بلکہ ملک و قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

30اکتو بر کو اسلام آباد میں تحریک انصا ف بھر پور قو ت کا مظاہرہ کر ے گی۔

متعلقہ عنوان :