راولپنڈی٬ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 125 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 125 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے وار قابو سے باہر ہو گیا ہے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں 125 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ڈینگی وائرس میں مبتلا 125 مریضوں میں بے نظیر انٹرنیشنل ہسپتال 83٬ ہولی فیملی میں 36 اور ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی میں 6 مریض زیر علاج ہیں رواں سال راولپنڈی میں 1135 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہیں ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :