روم : امن فٹبال میچ ٬ ارجنٹینا کے 2سابق کھلاڑیوں میں تکرار

میچ کے دوران میراڈونا کی جانب سیٹنگڑی مارنے پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت جملوں کاتبادلہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:17

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) اٹلی کے شہر روم میں بین المذاہب امن فٹبال میچ ہوا۔ پوپ فرانسس کی میزبانی میں کھیلے گئے اس میچ میں ارجنٹینا کے 2سابق کھلاڑیوں ڈیاگو میراڈونا اور جون ویرن میں تکرار ہوگئی۔میچ کے دوران میراڈونا کی جانب سیٹنگڑی مارنے پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت جملوں کاتبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

ہاف ٹائم بریک پر گرائونڈ سے باہر جاتے ہوئے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

گرماگرمی مزید بڑھی تو سیکورٹی اسٹاف نیدونوں کھلاڑیوں کوایک دوسرے سے دور کر دیا۔ بین المذاہب امن میچ ارجنٹینا کی بلیو اور وائٹ ٹیموں کیدرمیان کھیلا جا رہاتھا جسیوائٹ ٹیم نے 3-4 سے اپنے نام کرلیا۔معروف برازیلین فٹبالر رونالڈینو بھی میچ کاحصہ تھے۔ رونالڈینو میچ کی فاتح وائٹ ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :