چناری : مکان میں دھماکہ ٬ ایک شخص جاں بحق

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:16

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) لائن آف کنٹرول کے قریبی قصبہ چکوٹھی میں ایک مکان کی بالائی منزل میں دار دھماکہ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا مکان کی بالائی منزل جل کر خاکستر ہو گئی دھماکہ کی آوازمیلوں دور تک سنی گئی ہر طرف خوف وہراس دھماکہ کے بعدقانون نافذ کر نے والے اداروں نے علاقہ کو گھیرا میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح لائن آف کنٹرول کے قریبی قصبہ چکوٹھی میں ایک مکان کی بالائی منزل پر زور دار دھماکہ ہوا دھماکہ سے ساٹھ سالہ محمد اسحاق ولد محمد اسمائیل جاں بحق ہو گیا دھماکہ کے باعث مرنے والے شخص کے پر خچے اڑ گئے اور اس کے اعضاء درجنوں حصوں میں مختلف مقامات پر جا گرے جبکہ مکان کی بالائی منزل آگ لگنے سے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی دھماکہ کے بعد قانون نافذ کر نے والے ادارے موقعہ پر پہنچ گئے اور انھوں نے دھماکہ میں جاں بحق ہو نے شخص کی نعش کے اعضاء قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے بھیجنے کے علاوہ دھماکہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں انتظامیہ کی جانب سے اس دھماکہ کے حوالہ سے کسی بھی قسم کی تصدیق دینے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکہ کی تحقیقات جاری ہیں تحقیقات مکمل ہو نے کے بعد دھماکہ کی وجوہات بتائی جائیں گی لائن آف کنٹرول چکوٹھی میں زور دار دھماکہ کے بعد ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا ہے اور سرحدی علاقے کے لوگ مختلف قسم کی چہ مہگوئیاں کر رہے ہیں

متعلقہ عنوان :