سکھر٬زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ٬3 افراد جاں بحق

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:16

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) سکھر کچے کے علاقے شاہ بلیو میں زمین کے تنازع پر جتوئی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق 2 زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اپوزیشن لیڈر کے آبائی سکھر کے نواحی علاقے شاہ بلیو میں جتوئی برادری کے دو مسلح گروپوں میں شدید نوعیت کی فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں دونوں گروپوں کے تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا پولیس کے مطابق شاہ بلیو کا علاقہ چوروں کی آماج گاہ ہے یہاں پر عام شہریوں کی آمد و رفت نہیں ہوتی ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :