حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر عوامی خدمت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ رئیی؛رانا مبشر اقبال

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما ٬کوارڈئینیٹروزیر اعلیٰ پنجا ب ر انا مبشر اقبا ل اور جنرل کونسلر کاہنہ محمد سجادنے اپنے بیان میں کہا کہ محرم الحرام سب کیلئے عقیدت و احترام کا مہینہ ہے۔واقعہ کربلا ہمیں صبر ٬ ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔

(جاری ہے)

امن و امان کے قیام میں سکیورٹی اداروں کا کردار مثالی رہا جس کی وجہ سے امن و امان کی فضا قائم رہی۔

بھائی چارہ کی فضا قائم رکھنے کیلئے امن کمیٹی ممبران ٬پولیس اہلکاروں٬اور دیگر اداروں نے اپنا احسن کردار ادا کیامزید کہا کہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا کر عوامی خدمت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے عوام دھرنا سیاست مسترد کر چکے ٬شہداء کربلا کی تعلیمات پر عمل کر کے معاشرے کو امن و امان کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔