پشین میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:15

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) ضلع پشین میںڈپٹی کمشنراور ڈی پی او کی عدم تعیناتی٬ جونیئرڈی ایس پی قائم مقام ایس پی ٬ ایس ایچ او لاپتہ٬پشین ڈاکووں اور چوروں کے رحم وکرم پر٬پوچھنے والا کوئی جو نہیںہے عوامی حلقوں نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ پشین میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ضلعی آفیسرآن کی عدم تعیناتی نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے عوام دشمن قوتوں نے پشین میں ڈھیرے ڈال دئیے ہیں بندوق کلچر عام ہے ان ایکشن کوئی نہیں آرہا ایس ایچ او کی عدم موجودگی نے کئی سوالات پیدا کئے ہیں پولیس تھانے میں کچھ کالی بیڑیوں نے لوٹمار اور کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے مظلوم عدم تحفظ کے شکار ہیں جبکہ ظالمو ں کو کھلم کھولا چھوٹ دیا گیا ہے ضلع پشین کوجونیئر آفیسران چلارہا ہے ٹریفک نظام درہم برہم ہے اور ٹریفک انتظامیہ مکمل پر فیل ہے عوامی حلقوں نے مزید بتایا کہ ضلع پشین میں آباد تمام اقوام پریشانی کے عالم میں دن گزار رہے ہیں پوچھنے والا کوئی نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پشین میں ڈپٹی کمشنراور ڈی پی او کی فوری تعیناتی اور قائم مقام جونیئر ایس پی و ایس ایچ او کو ٹرانسفر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :