ملک محمدیوسف بگلزئی کے وفات پر اظہا ر تعزیت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) کیسکو لیبر یو نین بلوچستان کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت محمد صفدر کردہوا اجلاس میں جنرل سیکر ٹری پیر محمد کا کڑ غلام حیدر مینگل حاجی عبداحکیم ٬ عزیز احمد سارنگزئی حاجی عبدالمجید چوہدری ارشاد آصف شاہوانی حاجی عبدالسلام نصراللہ ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں٬آغا سلطان شاہ کا قریبی عزیز ٬اسحاق شاہ ٬اسماعیل شاہ٬عظیم شاہ کے والداور شیخ ماندہ سب ڈویژن کے لائن مین ون ملک محمدیوسف بگلزئی کے وفات پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرامائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں ۔