ایکسین تربت نصیب جان بلوچ گھرسے اغوا

کیسکو لیبر یو نین بلوچستان کی مذمت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) کیسکو لیبر یو نین بلوچستان کے بیان میں ایکسین تربت نصیب جان بلوچ کے گھرسے اغواکرنے کی مذمت کرتے ہو ئے چیف سیکر ٹری ٬ہوم سیکر ٹری اورحکومت بلوچستان سے مطا لبہ کیا ہے کہ کیسکو کے ایکسین تر بت نصیب جان بلوچ کو فوری بازیابی کے لئے ٹھوس اقدات کیا جائے انھوں نے کہا کہ انکے اغوا سے کیسکو اہلکاروں اور آفیسران میں تشویش اور غم وغصہ پایاجاتاہیں انھوں نے کہا کہ اس پہلے بھی کیسکو آفیسران اور محنت کشوں کو اغوا اور قتل کئے گئے جس کی کوئی اغواکار اور قاتل گرفتارنہیں ہو ئے ہیں انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کیسکو اہلکاروں اور افسران کو تحفظ فراہم کیا جائے اغوا آایکسین کو فوری طور پر گرفتار کیا جائیں ۔

متعلقہ عنوان :