لاہور سمیت پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کی سرویلنس رپورٹ جاری

صوبہ بھر میں 28011 مجالس جبکہ 7418 چھوٹے٬ بڑے جلوس برآمد ہوئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کی سرویلنس رپورٹ جاری کردی گئی۔ پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق لاہور اور صوبہ بھر میں 28011 مجالس ہوئیں جبکہ 7418 چھوٹے٬ بڑے جلوس برآمد ہوئے۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں 9 اور 10 محرم الحرام کو ہونے والی مجالس اور جلوسوں پر جہاں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مانیٹرنگ کی گئی وہیں پنجاب کے محکمہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ نے بھی تمام تر صورتحال جانچنے کے لیے اپنی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کے متعدد اضلاع میں 644 ذاکر پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے محرم الحرام میں مجلس سے خطاب کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مجالس اورجلوسوں کی سکیورٹی اوران کی مانیٹرنگ کے لیے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 71 کنٹرول روم بنائے گئے تھے جبکہ حساس اضلاع میں پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں نے 48 مشقیں کیں۔دوسری جانب محرم الحرام کی سکیورٹی اور دیگرانتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے مجموعی طور پر 202 میٹنگز ہوئیں اور کابینہ سمیت سکیورٹی پر مروجہ کمیٹیوں نے محرم الحرام پر 78 سے زائد حساس مقامات کا دورہ کیا۔پی آئی ٹی بی کی جانب سے مرتب شدہ رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی ہے۔(سلیمان)

متعلقہ عنوان :