لاہور پولیس نے مختلف مقامات سے ملنے والی نامعلوم نعشوں کو مردہ خانوں کی زینت بنا دیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) لاہور پولیس نے مختلف مقامات سے ملنے والی نامعلوم نعشوں کو مردہ خانوں کی زینت بنا دیا جبکہ دو ماہ سے جناح ہسپتال مردہ خانہ میں مصوم بچے سمیت پانچ نعشیں خراب ہونے لگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مختلف تھانوں کی پولیس نے نامعلوم نعشوں کو مردہ خانوں میں جمع کروا کر جان چھڑا لی ہے اور متوفیوں کے ورثاء کو تلاش نہیں کررہی اور نہ ہی نامعلوم لاشوں کو امانتا سپرد خاک کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں اس وقت 5 سے زائد نعشیں لاوارث پڑی ہیں جن میں تھانہ سٹی رائے ونڈ کا ایک روز کا بچہ٬ ستوکتلہ میں نامعلوم 32 سالہ خاتون٬ سندر میں نامعلوم 30سالہ شخص٬ تھانہ ہنجروال میں 35 سالہ نامعلوم شخص اور تھانہ نشتر کالونی میں 60 سالہ محمد خان شامل ہے جبکہ تین نعشیں خراب ہوچکی ہیں۔طویل عرصے تک نعشیں پڑی رہنے اور خراب ہونے سے نئی لاشوں کیلئے جگہ کم پڑ گئی۔(سلیمان)

متعلقہ عنوان :