اوپن یونیورسٹی" سماجی و اقتصادی ترقی میں کارآمد تحقیقی منصوبوں" پر فیکلٹی ممبرز کو مالی مراعات دے گی

اندرون یا بیرون ملک کسی بھی شہر میں منعقد ہونے والی کسی بھی علمی تقریب میں تحقیقی مقالہ پیش کرنے انہیں ٹرانسپورٹ اور رہائشی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی٬ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کارآمد تحقیقی منصوبوں پر فیکلٹی ممبرز کو مالی مراعات دے گی ٬ْ بہتر کتاب لکھنے یا تحقیقی مقالہ لکھنے پر انہیں تعریفی اسناد اور کیش انعامات دئیے جائیں گے ٬ْ اندرون ملک یا بیرون ملک کسی بھی شہر میں منعقد ہونے والی کسی بھی علمی تقریب میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرنے کے لئے انہیں ٹرانسپورٹ اور رہائشی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی" ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٬ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام "نئی تعلیمی تراکیب اور خود تدریسی مواد"کے زیر عنوان نئے فیکلٹی ممبران کی تربیت کے لئے 2۔

روزہ ورکشاپ کی افتتاحی اجلاس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طلبہ کوتعلیم کے شعبے میں نئی ترقی سے باخبر رکھنے کے لئے آرٹیکلز اور مضامین لکھنے پر فیکلٹی ممبرز کو کیش انعامات بھی دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی نے گذشتہ 2۔سال کے مختصر عرصے میں 8۔جنرلز شائع کئے ہیں جبکہ 2۔جنرلز اشاعت کے مراحل میں ہیں ٬ْ اب تک شائع ہونے والے تمام جنرلز یونیورسٹی لائبریری میں رکھ دئیے گئے ہیں اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام جنرلز معاشرے کے سماجی و اقتصادی مسائل کے حل کے لئے کارآمد ہیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معیار کے مطابق ہیں۔ ورکشاپ کی افتتاحی اجلاس سے ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈاکٹر محمد اجمل نے بھی خطاب کیا اور ورکشاپ کے اغراص و مقاصد بیان کئے۔ ۔

متعلقہ عنوان :