میانمار ٬ حکومتی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں ٬ 10 افراد ہلاک متعدد زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 16:11

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) میانمار کی ریاست راکھین میں حکومتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں مزید دس مسلح افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ راکھین کے مغربی علاقے میں آپریشن کلیئرنس کے بعد اچانک مسلح افراد کے گروپ نے حکومتی فورسز پر دھاوا بول دیا جس پر فورسز نے بھی بندقوں ٬ تلواروں اور جھڑپوں سے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دس مسلح افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران راکھین کے گائوں ہائینونگہت میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں میں چار فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :