ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے پروفاقی حکومت کو نوٹس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء)لاہورہائی کورٹ نیتاجروں کیلئیٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کے خلاف درخواست پروفاقی حکومت کو20اکتوبر کیلئینوٹس جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکاء کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف تھاکہ صرف تاجروں کو ٹیکس سیاستثنیٰ دینا امتیازی سلوک ہے٬تاجروں کو10سال کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ سیبھی استثنیٰ دیا گیا ہے۔استدعاہے کہ صرف تاجروں کو استثنیٰ دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے جس پرعدالت نیوفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔۔