راولپنڈی کے سر کا ری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے بیڈز کی کمی

متاثرہ مریضوں کو سخت مشکلات کاسامنا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2016ء) راولپنڈی کے سر کا ری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے بیڈز کی کمی کے باعث متاثرہ مریضوں کو سخت مشکلات کاسامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تین سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ گئی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث شہر کے تین ہسپتالوں میں بیڈز کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے راولپنڈی میڈیکل کالج کے سینئر حکام کے مطابق راولپنڈی میں آئی اور سرجری میں مریضوں کو چھوٹے سے پروسیجر کیلئے کافی انتظار کرنا پڑتا ہے اور پھر پرائیویٹ کلینک کی جانب رخ کرنا پڑتا ہے آر ایم سی کے مطابق غریب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گورنمنٹ کو چاہیے کہ اس طرح کے امراض کیلئے الگ ہسپتال کا ہونا ضروری ہے جہاں پر ڈینگی جیسے امراض کا علاج ہوسکے ان کا مزید کہنا تھا کہ آر ایم سی نے اس حوالے سے صوبائی حکومت کو تفصیلات فراہم کردی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ مارچ سے اکتوبر تک 934 مریض تین ہسپتالوں میں پہنچے ہولی فیملی 120٬ بے نظیر بھٹو ہسپتال 80٬ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کا علاج ہورہا ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق میں ان میں آدھے ایسے ہیں جن کا تعلق اسلام آباد سے ہے گزشتہ ماہ 502 کیس راولپنڈی کے تین ہسپتالوں میں سامنے آئے جن میں 234 کیس 46 یونین کونسل راول ٹائون سے تھے 90 یوسی 12پوٹھوار ٹائون سے تھے اور 42 چکلالہ کنٹونمنٹ اور 110 راولپنڈی کنٹونمنٹ سے تھے سینئر حکام سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی کے مطابق ان میں سے بہت سے مریض اسلام آباد سے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ستائیس پٹرولنگ ڈینگی کیلئے جمع کررہی ہیں ان کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی پر راولپنڈی کی نسبت کافی حد تک قانون بنا لیا گیا ہے اس حوالے سے جب بے نظیر بھٹو میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر آصف قادر سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایسے مریض بھی ہیں جو اسلام آباد سے آئے ہیں اور راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے ہیں بی بی ایچ نے 175بیڈز ڈینگی وارڈ کیلئے مختص کئے ہوئے ہیں ( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :