سام سنگ نے گلیکسی نوٹ سیون کے بدلے فل ریفنڈ یا نئے سمارٹ فون کی فراہمی کی پیش کش پر عمل درآمد شروع کردیا

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:32

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) جنوبی کورین ادارے سام سنگ نے گلیکسی نوٹ سیون سیل فونز کے بدلے میں صارفین کو فل ریفنڈ یا دوسرے نئے سمارٹ فون کی فراہمی کی پیش کش پر عمل درآمد شروع کردیا۔ جنوبی کوریا میں نوٹ سیون خریدنے والوں نے اپنے فونز واپس جمع کرانے شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے افراد جو فون کی کل قیمت کی واپسی چاہتے ہیں ان کو تحفہ کے طورپر 26ڈالر (30ہزار وون) مالیت کے گفٹ کارڈ دیئے جارہے ہیں جبکہ دوسرے ہینڈ سیت میںتبدیلی کی صورت میں 70ہزار وون کا بل کریڈٹ دیا جارہاہے۔

کمپنی کے مطابق وہ ایسا اپنے کسٹمرز کااعتماد بحال رکھنے کیلئے کررہاہے جن کو ہمارے فون کی خریداری سے زحمت کا سامنا کرناپڑاہے۔ سام سینگ کو نوٹ سیون کے نقائص سامنے آنے کے بعد سے 25بلین ڈالر کا مالیاتی جھٹکا لگ چکاہے اور اس کو سال کی تیسری سہ ماہی میں منافع میں ایک تہائی کا نقصان ہواہے۔