عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ٬ اسلم نوید

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:31

سرگودھا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) عوام کو ان کی دہلیز پرتمام سہولیات کی فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما ملک اسلم نوید نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومیں تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلیاں متعارف کروانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف دن رات مصروف عمل ہیں۔