ضلعی انتظامیہ کاشہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کافیصلہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:32

سرگودھا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)ضلعی انتظامیہ نے عوامی مطالبے پر شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کافیصلہ کرلیا ہے٬ اس سلسلہ میں اسلام پورہ پل کے نیچے واقع مسجد کو بیک پر تعمیر کرکے پل کی دوسری سڑک کو بھی کھولنے کیلئے مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسی طرح کچہری پھاٹک پل پر مسجد کو بھی سول ہسپتال کی جگہ پر منتقل کرکے روڈ کو کشادہ کیا جائیگا جبکہ پل کے نیچے تجاوزات کرنیوالوں کو بھی ہٹایا جائیگا۔ اسی طرح خیام چوک اوور ہیڈ برج کے نیچے تمام تجاوزات کو ختم کرکے پی ایچ اے کے تحت پل کے نیچے خوبصورت پھول‘ پودے لگائے جائینگے۔