ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے٬ ڈ سی او

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:31

جھنگ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام2016-17ء کے تحت ضلع کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیرومرمت٬ توسیع اورکشادگی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے جبکہ اس ضمن میں10کروڑ5لاکھ22ہزار روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جائینگے ۔

وہ آج ترقیاتی سکیموں کے جائزہ کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ دو کروڑ 86لاکھ39ہزار روپے کے فنڈ سے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے پتن مچھیانہ پر دریائے جہلم سے ملحقہ علاقہ جات کی رابطہ سڑکوں کی تعمیرو توسیع کی جائیگی۔انہوںنے بتایا کہ 3کروڑ 92لاکھ50ہزار ورپے کی لاگت سے ماجھی سلطان تا پیر والاروڑ کی تعمیر٬چک نمبر486ج ب تا وریام والا روڈ کیلئے ایک کروڑ70لاکھ12ہزارروپے سے زائد رقم سے تعمیرو توسیع اور ایک کروڑ21لاکھ50 ہزارروپے سے زائد گرانٹ سے دارالسکینہ ریلوے کراسنگ تا جھنگ ٹوبہ روڈ ریلوے گراسنگ تک سڑک کی مرمت اور کشادگی کی جائیگی جبکہ تحصیل جھنگ کی آبادی شمس آباد تا مامور والاروڑ کی تعمیرو مرمت کیلئے 14لاکھ56ہزار روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی او روڈز نے بتایا کہ سڑکوں کی پلیوں اور سائیڈوں کی مرمت و بحالی کیلئے 20لاکھ13ہزار سے زائد گرانٹ سے تین سکیمیں مکمل کی جائینگی۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ان سکیموں پرکام کے آغاز کیلئے 20اکتوبر تک طلب کئے جانے والے ٹینڈر22اکتوبر2016 ء کو کھولے جائینگے جس کے بعد تیز رفتاری سے کام کا آغاز کر دیا جائیگا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی کام مقررہ معیاد اوراعلیٰ معیار کے تحت مکمل کروائے جائیں تاکہ عوام کو ترقی کے ثمرات بروقت پہنچائے جائیں۔