یوم عاشورہ پر امن و امان کی بحا لی کے لیے انتظا میہ کو خراج تحسین

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:31

جھنگ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر غازی امان اللہ نے محرم الحرام اور خصوصی طورپر یوم عاشورہ کو امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے پر ضلعی پولیس ٬ فوج ٬ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جھنگ کی عوام اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کر دیاہے کہ جھنگ مکمل طوپر امن کا گہوارہ بن چکاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عاشورہ کے روز فیسکو٬ ٹیلیفون ٬سول ڈیفنس٬ ہیلتھ٬ریسکیو1122 اورایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک کی قیادت میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے عملہ کی محرم روٹس کی کلیئرنس اور صفائی ستھرائی کے کام بروقت تکمیل کی بھی تعریف کی۔ مزید برآں ڈی سی او غازی امان اللہ نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی طرف سے مثبت رپورٹنگ اور پولیس و انتظامیہ سے تعاون کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :