مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد جاں بحق٬ تین زخمی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:31

رینالہ خورد۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) رینالہ خورد میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر دو کمسن بچوں خاتون اور دو افراد سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے واقعات کے مطابق مدینہ ٹائون کے رہائشی محنت کش محمد حنیف کے گھر کی پہلی منزل پر تعمیر کمرے کی کمزور چھت اچانک گرائونڈ فلور کے کمرے پر آگری جبکہ گرائونڈ فلور کے کمرے کی چھت کمرے میں موجود آٹھ اہل خانہ پر گرنے سے ملبے تلے دب کر محمد حنیف اسکی اہلیہ عفت بی بی کمسن ڈیڑھ سالہ عبدالرحمن چھ ماہ کا علی حمزہ اور محمدحنیف کا بھتیجا محمد لطیف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد شفیق محمد سلیم اور رفیقاں بی بی زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر رورل ہیلتھ سنٹر رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے عملہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی نماز جنازہ جعفر اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :