کسی کو ملکی سالمیت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی٬عمران نذیر

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:31

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری ورکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ چین کا پاکستان پر ایک بار پھر بھر پور اعتمادپاکستان کیلئے کسی اعزازسے کم نہیں ہے٬ کسی کو ملکی سالمیت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی٬جنہیں سپریم کورٹ سمیت قومی اداروں پر یقین نہیں انہیں یہاں سیاست کرنے کا بھی کوئی حق نہیں٬عمران خان سیاسی اور پارٹی امور چلانے کی اہلیت نہیں رکھتے٬ 30اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی ملک دشمنی سے کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے حلقے میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا٬انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیرکی آزادی تک ان پر ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کو دنیا بھر میں اجاگر کرتے رہیںگے٬انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہے یہ صرف پنجاب کا ہی نہیں بلکہ چاروں صوبوں اور پورے پاکستان کا منصوبہ ہے٬ مخالفین اس بارے میں غلط پراپیگنڈہ کررہے ہیں ٬ توانائی کے حوالے سے جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گابلکہ بجلی بھی سستی ہو جائے گی٬