بہاول پور٬ بہاول نگر اور رحیم یار خاں میں 9محرم الحرام کو مجموعی طور پر 84عزاداری جلوس نکالے گئے ٬٬ اقبا ل چنڑ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:31

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبا ل چنڑ نے کہا ہے کہ بہاول پور ڈویژن کے تینوں اضلاع بہاول پور٬ بہاول نگر اور رحیم یار خاں میں 9محرم الحرام کو مجموعی طور پر 84عزاداری جلوس نکالے گئے جبکہ 156مجالس عزا منعقد ہوئیں٬ ضلع بہاول پور میں9محرم الحرام کو 30عزاداری جلوس نکلے جبکہ 77مجالس عزا منعقد ہوئیں٬ اسی طرح ضلع بہاول نگر میں 9محرم الحرام کو3عزاداری جلوس نکلے اور42مجالس عزا منعقد ہوئیں جبکہ ضلع رحیم یار خاں میں 9محرم الحرام کو 51عزاداری جلوس نکالے گئے اور 37مجالس عزا منعقد ہوئیں٬ بہاول پور ڈویژن میں 9محرم الحرام کے موقع پر منعقدہ عزاداری جلوسوں اور مجالس عزا کی سیکورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کئے گئے٬تفصیلات کے مطابق عزاداری جلوسوں اور مجالس عزا کے داخلی وخارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور خاردار تار نصب کی گئی تھیں٬اس سلسلہ میں پولیس ٬ایف سی و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہے اور ضلعی سطح پر قائم کنٹرول رومز سے سیکورٹی صورتحال کو مکمل طور پر مانیٹر کیا گیا٬نیز عزاداران کو میڈیکل کور مہیا کرنے کیلئے ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز٬ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے بھی فعال کردار ادا کیا٬اسی طرح 10محرم الحرام کو بھی عزاداران کو سیکورٹی و میڈیکل کور مہیار کرنے کیلئے پولیس٬ ایف سی و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ٬ریسکیو1122اور ضلعی سطح پر قائم کنٹرول رومز اپنا فعال کردار ادا کریں گے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے ان کنٹرول رومز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے٬انہوں نے کہا کہ بہاول پور ڈویژن کے تینوں اضلاع بہاول پور٬ بہاول نگر اور رحیم یار خاں میں 10محرم الحرام کو مجموعی طور پر 204 جلوس نکلے ٬ان جلوسوں کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا جن میں 25جلوس اے کیٹیگری٬ 34جلوس بی کیٹیگری اور 145جلوس سی کیٹیگری کے شامل تھے ٬ تینوں اضلاع بہاول پور٬ بہاول نگر اوررحیم یارخاں میں 10محرم الحرام کے موقع پر 83 مجالس عزا منعقدہوئیں٬ان مجالس عزا کو بھی تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھاجن میں 7مجالس اے کیٹیگری٬7مجالس بی کیٹیگری اور 69مجالس سی کیٹیگری کی شامل تھیں٬ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ بہاول پور ڈویژن میں 10محرم الحرام کو مجالس عزا اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے انتظامات کئے گئے تھے٬ 9301سیکورٹی اہلکاروںپر مشتمل سیکورٹی فورس اپنے فرائض سرانجام دئیے٬ ضلع بہاول پور میں10محرم الحرام کو عزاداری جلوسوں کو سیکورٹی کور مہیا کرنے کیلئے 3113٬ ضلع بہاول نگر میں2812 اور ضلع رحیم یار خاں میں 3376سیکورٹی اہلکار وں نے فرائض سرانجام دئیے٬ ان سیکورٹی اہلکاروں میں پولیس٬ ایف سی٬ پولیس قومی رضاکار٬ سپیشل پولیس٬ قومی رضاکار٬ انٹیلی جنس ایجنسیز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران واہلکاران شامل تھے٬سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے ضلعی سطح پر4کنٹرول رومزقائم کئے گئے ۔