محرم الحرام کے موقع پر انتظامیہ اور امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین رہا٬ڈی سی او

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:32

سرگودھا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں قیام امن کیلئے جس طرح جدوجہد انتظامیہ اور امن کمیٹی کے ممبران کا کردار بھی قابل تحسین رہا ۔ان خیالات کا اظہار امن کمیٹی کے رکن شاہین احسان مغل کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر سرگودھا دانش افضال نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح انتظامیہ نے ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کوششیں کیں اس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام‘ ذاکرین‘ جلوس اور مجالس کے منتظمین کا کردار بھی قابلِ تعریف ہے اور جس طرح امن کمیٹی کے ممبران نے ضلع بھر میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا وہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے علماء کرام‘ امن کمیٹی کے ممبران سول ڈیفنس کے رضا کاروں٬ ریسکیو 1122٬ محکمہ صحت٬ محکمہ واپڈا٬ میونسپل کارپوریشن سرگودھا دیگر محکموں کے ملازمین کے علاوہ پولیس اہلکاروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ضلع بھر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب اور ریجنل پولیس آفیسرسرگودہا ذوالفقار حمید کی کوششوں کو بھی سراہا جنہوں نے خود جلوس کے راستوں٬ مدارس والی جگہوں کا دورہ کرکے وہاں پر امن و امان اور سکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا جس سے پولیس کے جوانوں کے حوصلے بلند ہوئے اور ضلع بھر میں امن قائم رہا۔

متعلقہ عنوان :