ملتان ٬ یوم عاشور پر 100من حلیم کی دیگ تیار کی گئی ٬ ہزاروں عقیدت مندوں میں نیازتقسیم

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:23

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ملتان میں یوم عاشور پرعزاداروں کیلئے 100من حلیم کی دیگ تیار کی گئی ۔ ہزاروں عقیدت مندوں میں نیاز تقسیم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق عشرہ محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہی عقیدت مند شہداء کربلا کی یاد میں نیازتقسیم کرنا شروع کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان کے علاقے ممتازآباد ہرسال کی طرح اس سال بھی یوم عاشور کے موقع پر آستانہ فریدیہ کی طرف سی100من حلیم کی دیگ تیار کی گئی۔

حلیم کی دیگ 13گھنٹے میں تیار ہوئی جس کی تیاری میں ماہر کاریگروں نے حصہ لیا۔ تیاری کے بعد بڑی دیگ میں سیڑھی لگاکرحلیم کو نکالا گیا اور ہزاروں عقیدت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔آستانہ فریدیہ کے نگران کے مطابق حلیم کی تیاری میں200کلوگندم٬200کلو جو٬40من دالیں٬200کلو گوشت اور دو من گھی استعمال ہوا۔

متعلقہ عنوان :