لیسکو میں 3 گرڈ سٹیشنز کے تعمیراتی کام میں ہونے والی کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

نیب نے لیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیا لطیف٬ حیسکو چیف اسداللہ اور دیگر افسروں کے اثاثہ جات٬ سروس فائل اور قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر کوائف کی تفصیلات طلب ‘ذرائع

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) لیسکو میں 3 گرڈ سٹیشنز کے تعمیراتی کام میں ہونے والی کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت‘ نیب نے لیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیا لطیف٬ حیسکو چیف اسداللہ اور دیگر افسروں کے اثاثہ جات٬ سروس فائل اور قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر کوائف کی تفصیلات طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب لیسکو گرڈ سٹیشنز کے تعمیراتی کام میں ہونے والی کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کررہا ہے٬ تحقیقات کی روشنی میں نیب نے بے ضابطگیوں میں ملوث لیسکو افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لیں٬ نیب نے قومی شناختی کارڈز اور سروس ریکارڈ فائلز کے ساتھ حالیہ تعیناتی اور عہدے کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیںذرائع نے بتایا کہ لیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیا لطیف اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں٬ چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو اسداللہ کے کوائف اور اثاثہ جات سمیت دیگر تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں٬ اسداللہ لیسکو میں ڈائریکٹر آپریشنز سمیت اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں جبکہ دو ماہ قبل ان کو لیسکو سے تبدیل کر کے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کا چیف لگایا اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابوبکر کے اثاثہ جات اور کوائف کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں٬ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ابوبکر اس وقت لیسکو کے شعبہ ڈویلپمنٹ میں تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب نے لیسکو کو افسروں کے کوائف کی تفصیلات کے لیے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :