(ٹیوٹا ) نی 5400فارغ التحصیل ہنر مندوں کو 288ملین روپے کے قرضے جاری کردئیے ہیں٬ عرفان قیصر شیخ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:09

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا ) نے اخوت کے اشتراک سی 5400فارغ التحصیل ہنر مندوں کوسود سے پاک288ملین روپے کے قرضے جاری کردئیے ہیں٬ ٹیوٹا یہ اقدام وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق کر رہی ہے جس کا مقصد صوبہ پنجاب کے نوجوان ہنر مندوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا کے گریجوایٹس کو قرض فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس سے میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ7000ٹیوٹا پاس آئوٹس نے اخوت کواگست2016تک قرض حاصل کرنے کیلئے درخواستیں دیں٬1500سے زائدنوجوانوں کے کیسز قرضے دینے کی منظوری کے مراحل میں ہیں جبکہ مطلوبہ شرائط پر پورا اترنے والے 300نوجوانوں کو جلد قرضے دے دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خود روزگار سکیم کے تحت 10ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا قرض دیا جا رہا ہے٬یہ قرض صوبہ بھر کے ٹیوٹا سے پاس شدہ ہنرمندوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے جاری کاروبار کو وسعت دینے کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی٬ ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ٬ عامر عزیز٬ عمر فاروق٬مصطفی کمال پاشا٬ مقصود احمد٬ عائشہ قاضی٬ سرفراز انوراور دیگر بھی موجود تھے۔