حلب ٬ روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد81 ہو گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:03

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) شام کے شہر میں روسی اور شامی طیاروں نے ایک دن میں 50 سے زائد مرتبہ پروازیں کیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر حلب میں روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی ہے اور 87 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حلب میں کام کرنے والے امدادی ادارے سول ڈیفنس نے ہلاکتوں کی تصدیق ایک ٹوئٹر پیغام میں کی ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ روسی اور شامی فضائیہ کے طیاروں نے ایک دن میں 50 سے زائد پروازیں کیں۔ انہوں نے کہا شام کی صورتحال کے ذمہ دار امریکا اور اسکے اتحادی مغربی ممالک ہیں۔ ادھر امریکا اور روس نے 9 دن بعد معطل مذاکرات پھر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ ہفتے کو سوئٹزر لینڈ میں ملاقات کریں گے۔