ملک کی معاشی ترقی میں بہتری آرہی ہے٬چیئرمین کراچی تاجر الائنس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 15:03

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی میں بہتری آرہی ہے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے کراچی حیدر آباد موٹر وے کی ترقیاتی کاموں کے جائزے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان لارج الیکٹریکل مینو فیکچر نگ اور دیگر سروسز کے شعبوںنے ترقی کی رفتار کو بھی زبر دست قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بین الا قوامی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیںاور پاکستان کو آسان شرائط پر قرضوں کے حصو ل میں بھی کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ معیشت کی ترقی کی وجہ سے بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی جبکہ نئی صنعتوں کے قیام کا عمل میں آنا شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے خصوصاًً سی پیک منصوبے سے خطے میں ترقی کا نیا باب کھل جائے گا اور پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے تمام ممالک کی معاشی ترقی میں بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں بھی بڑی حد تک بہتری آرہی ہے اور صنعتوں میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پالیا گیاہے جس سے صنعتوں کا پہیہ چلنا شروع ہو گیا ہے اور پیدا وار میں نمایاں اضافہ ہو ا ہے۔

متعلقہ عنوان :