چین ۔ لائوس ریلوے پراجیکٹ کیلئے لا ئو س کی تیس اہلکاروں کو تربیت دی گئی

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:52

وائن ٹیائن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) لائوس کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے پی ایل کے مطابق چین ۔لائوس ریلوے پراجیکٹ کی تیار ی میں ریلوے نظاموں کے بارے میں معلومات کو بہتر بنانے کیلئے لائوس کے کم از کم 30اہلکاروں نے ایک تربیتی کورس میں شرکت کی ہے ٬ دونوں ممالک کی حکومتیں خصوصی تربیت کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں کیونکہ اس سے لائو کے ٹیکنیکل سٹاف کو چین ۔

(جاری ہے)

لائوس ریلوے پراجیکٹ کیلئے تیار ہونے میں مددملے گی۔وزارت منصوبہ بندی و سرمایہ کاری کے تحت لائو ۔چین تعاون کمیشن کے وائس چیئر مین کھینی تھونگ سسوو نگ نے گذشتہ روز کہا کہ وائن ٹیائن کو چینی سرحد کے ساتھ ملانے والے تاریخی پراجیکٹ پر کچھ کام پہلے ہی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :