آسٹریلیا بحیرہ جنوبی چین کے مسئلے کے بارے میں قول وفعل میں محتاط رہے

چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئر مین کا آسٹریلوی فوجی حکام سے ملاقات میں مطالبہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چین نے گذشتہ روز آسٹریلیا پر زور دیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے بارے میں قول و فعل میں محتاط رہے ٬ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئر مین فان چنگ لونگ نے ان خیالات کا اظہار آسٹریلوی ڈیفنس فورس کے سربراہ مارک بنس کن اور آسٹریلیا کے محکمہ دفاع کے سیکرٹری ڈینس رچرڈسن کے ساتھ ملاقات میں کیا جو 19ویں چین ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا دفاعی سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے سلسلے میں چین آئے ہوئے ہیں ٬ ڈیفنس سٹرٹیجک ڈائیلاگ میکنزم کی کامیابی کو سراہتے ہوئے فان نے کہا کہ دونو ں ممالک کی مسلح افواج نے اعلیٰ سطح پر وفود کا مسلسل تبادلہ کیا ہے اورمشترکہ فوجی مشقوں سمیت شعبوں میں تعاون میں اضافہ کیا ہے ٬ چین کو امید ہے کہ دوطرفہ فوجی تعلقات کے صحت مندانہ اور مستحکم ترقی کو مزید تقویت پہنچائی جائے گی ٬ بنس کن اور رچرڈسن نے فان کوکہا کہ آسٹریلیا کمیونیکیشن میں اضافہ کرنے اور فوجی تعاون میں اضافے کو فروغ دینے پر رضا مند ہے۔

متعلقہ عنوان :