اے پی پی کی سابق ایڈیٹر رشیدہ بٹ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کی سابق ایڈیٹر رشیدہ بٹ مختصر علالت کے بعد جمعرات کو انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نے تقریباً 25 سال تک اے پی پی کیلئے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے سینٹرل نیوز ڈیسک پر ایڈیٹر کی حیثیت سے کافی عرصہ فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کچھ عرصہ کیلئے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں بھی کام کیا۔ اے پی پی کی انتظامیہ٬ صحافیوں اور کارکنوں نے رشیدہ بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد میڈیا ٹائون راولپنڈی میں مقیم تھیں۔ ان کی نماز جنازہ جمعرات کی شب بعداز نماز عشاء میڈیا ٹائون لوہی بھیر راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔