چین نے امریکی این جی او کی جانب سے چینی امن دستے پر تنقید کومسترد کر دیا

چینی تحفظ فوجیوں نے اچھی طرح اپنے فرائض سر انجام دئیے ٬ عالمی ادارے کی تحقیق سے پہلے امن دستے کے خلاف تنقید غیرذمہ دارانہ ہے٬چین کی وزارت دفاع کے ترجمان یان یو جون کا بیان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) چین نے امریکی این جی او کی طرف سے جنوبی سوطان میں متعین چینی تحفظ امن دستے پر تنقید کو بے بنیاد ہے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی تحفظ فوجیوں نے اچھی طرح اپنے فرائض انجام دئیے ہیں٬ عالمی ادارے کی تحقیق سے پہلے امن دستے کے خلاف تنقید غیرذمہ دارانہ ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق امریکہ کی ایک این جی او نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں ماہ جولائی میں جنوبی سوطان کے صدر مقام جو با میں ہونے والے بڑے تصادم سے نمٹنے کے سلسلے میں چینی تحفظ امن دستے کی کاروائی پر تنقید کی۔

جس کو چین کی وزارت دفاع کے ترجمان یان یو جون نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنقید بے بنیاد ہے۔چینی تحفظ دستے کے فوجیوں نے اچھی طرح اپنے فرائض انجام دئیے ہیں۔ جس کے دوران دو چینی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔چینی ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارے کی تحقیق کے اعلان سے پہلے تحفظ امن دستے کے خلاف کوئی بھی تنقید غیرذمہ دارانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :