سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے غیرملکیوں سے شادی بارے نیا ضابطہ اخلاق مقرر کردیا

غیرملکی سے شادی کیلئے کم سے کم آمدن تین ہزار ریال مقرر کی گئی ہے٬ تین ہزار ریال سے کم آمدن والے افراد غیرملکیوں سے شادی کے اہل نہیں ہوں گے٬سعودی اخبار کی رپورٹ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:19

سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے غیرملکیوں سے شادی بارے نیا ضابطہ اخلاق ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کی حکومت نے مردو خواتین شہریوں کے لیے غیرملکیوں سے شادی کے حوالے سے نیا ضابطہ اخلاق مقرر کردیا٬ شرائط پرپورا اترنے والے افراد غیرملکی باشندوں سے شادی کے اہل ہوں گے٬ غیرملکی سے شادیکیلئے کم سے کم آمدن تین ہزار ریال مقرر کی گئی ہے٬ تین ہزار ریال سے کم آمدن والے افراد غیرملکیوں سے شادی کے اہل نہیں ہوں گے۔

سعودی اخبار’’ مکہ ‘‘نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حکومت نے سعودی شہریوں کے لیے غیرملکیوں سے شادی بیاہ کے نئے قواعد واضوابط مقرر کیے ہیں۔ درج ذیل شرائط کے حامل شہری غیرملکی سے شادی کے اہل ہوں گے۔ ایسا مرد یا عورت جس نے پہلے غیرملکی سے شادی نہ کی ہو اور نہ ہی سعودی مرد کی کوئی دوسری بیوی ہو٬ شادی کرنے والا شخص مرد یا عورت کسی عدالتی کیس میں ملوث نہ رہے ہوں٬ متعددی امراض سے محفوظ ہو٬ فوج اور پولیس کا حاضر سروس یا ریٹائرڈ اہلکار نہ ہو٬ ماہانہ آمدن پانچ ہزار ریال سے نہ کم ہو اوراس کے پاس اپنی مناسب رہائش ہو۔

(جاری ہے)

ایسے شخص کو کسی دوسرے ملک کی خاتون سے شادی کی اجازت ہوگی۔سعودی مرد یا عورت شادی کا خواہش مند غیرملکی تحریری طور پریہ بتائے گا کہ شادی سے اس کا مقصد اپنی یا بچوں کے لیے سعودی شہریت کا حصول نہیں۔اس کے علاوہ دیگر شرائط میں عمر کی کم سے کم حد 40 اور زیادہ سے زیادہ 65 سال٬ عورت کی کم سے کم عمر 25 اور زیادہ سے زیادہ 30 سال٬ درخواست دیتے وقت مرد کی کم سے کم عمر 25 سال اور زیادہ سے زیادہ 65 سال ہو۔

دونوں میں سے کوئی ایک کسی قسم کی جسمانی معذوری کا شکار نہ ہو۔ غیرملکی خاتون سے شادی کے وقت سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے خاتون کی میڈیکل فٹنس کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔اگرکوئی سعودی عرب کسی غیرملکی مرد سے شادی کی خواہش مند ہو تو اس (خاتون) کی کم سے کم عمر 30 سال اور زیادہ سے زیادہ 55 سال ہو۔ دونوں کے درمیان 10 سال سے زیادہ عمر کافرق نہ ہو۔ غیرملکی مرد کی پہلے بیوی نہ ہو اور نہ ہی اس نے پہلے کسی سعودی خاتون سے شادی کی ہو۔متعدی امراض سے محفوظ ہو۔ غیرملکی سے شادی کی خواہش مند سعودی خاتون سیکیورٹی اداروں سے وابستہ نہ رہی ہو۔

متعلقہ عنوان :