امریکی شہر بوسٹن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ٬2پولیس اہلکار ہلاک ٬ ملزم فرار

سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کے ایک ملزم کا سراغ مل گیا ہے ٬پولیس حکام

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:18

بوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) امریکی شہر بوسٹن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے٬پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزام میں ایک ملزم کا سراغ مل گیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے شہربوسٹن میں نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں اہلکار دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر فائرنگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان نے صرف پولیس اہلکاروں کو ہی نشانہ بنایا ہے جس سے لگتا ہے کہ انکا ٹارگٹ پولیس ہی تھی تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔امریکی حکام نے کہا ہے کہ بوسٹن میں دو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے والے ملزمان میں سے ایک کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بوسٹن کے مشرقی حصے میں بدھ کی شب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک کی زندگی خطرے میں ہے۔