آزاد خالصتان کے حامیوں کا اقوام متحدہ کے باہر بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرہ

انڈین پنجاب کی آزادی کیلئے ریفرینڈم کا مطالبہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:18

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) اقوام متحدہ کے باہر آزاد خالصتان کے حامیوں نے بھارتی مظام کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور بھارت سے آزادی کے نعرے بلند کیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد خالصتان کے حامیوںبھارتی مظام کے خلاف اقوام متحدہ کے باہرزبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھانے ہوئے تھے جس میں بھارت کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ وہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کر رہے تھے کہ انڈیا کو دہشت گرد ریاست قرار دیا جائے۔ مظاہرین انڈین پروڈکٹ کے بایئکاٹ کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر تحریک کے رہنما ڈاکٹر امر جیت سنگھ اور تارا سنگھ نے 2020 میں انڈین پنجاب آزادی کے لیے ریفرینڈم کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :