فجی سنگین جرائم پر قابو پانے کیلئے چین سے ڈرون طیارے خریدنے کا خواہاں ہے

میں نے حالیہ دورہ چین کے دوران حکام سے اس بارے میں مذاکرات کئے ہیں ٬کمشنر پولیس فورس

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:18

سووا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2016ء) فجی کے کثیر الاشاعت جریدہ فجی سن نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ فجی سنگین جرائم میں اضافے کیخلاف اپنی جدوجہد تیزکرنے کی کوشش میں چین سے ڈرون طیارے حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے ٬ فجی پولیس فورس کے کمشنر بریگیڈئیر جنرل سٹی وینی کیلی ہو نے ان خیالات کااظہار رواں ہفتے کے اوائل میں بحرالکاہل کے اس جزیرہ نما ملک کے نیشنل بورڈ آف کرائم سٹاپر ز کے اجلاس کے دوران کیا ٬کیلی ہو جو حال ہی میں چین کے دورے سے واپس آئے ہیں کہا کہ انہوں نے سنگین جرائم کیخلاف جدوجہد کی کوششوں کو تیز کرنے کیلئے ڈرون طیاروں کے حصول کے سلسلے میں چینی حکام سے مذاکرات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

کیلی ہو کے مطابق چینی حکومت نے پہلے ہی نگران کیمرے فراہم کئے ہیں جو سووا شہر میں نصب کئے جائیں گے اور فجی پولیس فورس کمانڈ سینٹر سے جوڑا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم کا قلع قمع کرنے میں مدد دینے کے علاوہ ڈرون طیارے تحقیقات کے سلسلے میں فجی پولیس فورس کی مدد کیلئے رات کو بھی استعمال کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :