یوکرین ٬ ستمبر کے دوران چقندر سے تیار کردہ 40 ہزار ٹن چینی بر آمد

جمعرات 13 اکتوبر 2016 14:07

کیف۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) یوکرین سے ستمبر میں چقندر سے تیار کردہ 40 ہزار ٹن سفید چینی بر آمد کی گئی۔یوکرین کی شوگر پرڈیوسرز یونین کے مطابق ستمبر میں ملک سے چکندر سے تیار کردہ 40 ہزار ٹن سفید چینی بر آمد کی گئی ہے جو کہ گذشتہ کئی ماہ کے مقابلے میں بلند ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

یونین کے مطابق یوکرینی چینی کے زیادہ تر خریدار سری لنکا٬جارجیا اور آذربائیجان ہیں۔یوکرین سالانہ 1.6 ملین ٹن چینی پیدا کرتا ہے اور گزشتہ سال یہ پیداوار 1.43 ملین ٹن رہی تھی۔اس سال یوکرینی ریفائنریز نے 4,94,000 ٹن چینی پیداکی جس میں سے 3.5 ملین ٹن چقندر سے تیار کی گئی۔