کاشتکار گندم کی کاشت کیلئے صاف ستھرا بیج استعمال کریں٬ ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:59

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کی کاشت کیلئے صاف ستھرا بیج استعمال کریں۔ ایسے کاشتکار جنہوں نے بوائی کے لئے اپنے کھیتوں سے بیج رکھا ہوا ہے وہ گندم کی کاشت سے پہلے بیج کو سیڈ گریڈر کے ذریعے صاف کرالیں۔ کاشتکاروں کے لئے شعبہ زراعت (توسیع )کے تمام مراکز کی سطح پرسیڈ گریڈرز کی مفت سہولت مہیا کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان سے گندم کے بیج کی بہت اچھی طرح صفائی ہو جاتی ہے۔ سیڈگریڈر سے بیج گندم کے چھوٹے اور بیمار دانوں کے علاوہ جڑی بوٹیوں کے بیجوں سے بھی پاک ہو جاتا ہے۔ گندم کے کاشتکاروں کو چاہئے کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور بوائی سے پہلے بیج کو سیڈ گریڈر سے اچھی طرح صاف کرو ا لیں۔ بوائی سے قبل ذخیرہ کردہ بیج کا شرح اگائو معلوم کرلیں۔ بیج کے اگائو کی شرح 85فیصد سے ہر گز کم نہیں ہونی چاہیے بصورت دیگر شرح بیج میں مناسب اضافہ کرلیں ۔