مونگ پھلی کی 75 سی80 فیصد سے زیادہ پھلیاں پکنے فصل برداشت کے لیے تیار ہے٬ترجمان

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:57

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مونگ پھلی کی 75 سی80 فیصد سے زیادہ پھلیاں پکنے فصل برداشت کے لیے تیار ہے ٬مونگ پھلی کی برداشت کے لیے وقت کا تعین اور احتیاطیں بہت ضروری ہیں۔ مونگ پھلی کی اگیتی برداشت کی صورت میں کچی پھلیوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے جو پیداوار میں کمی کاباعث بنتی ہیں جبکہ تاخیر سے برداشت کے نتیجے میں پھلیوں کا رنگ سیاہ ہو جاتا ہے اور منڈی میں قیمت بھی کم ملتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ زیادہ تعداد میں پھلیاں زمین میں ہی رہ جاتی ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ جب فصل کے پتے خشک ہو کر گِرنا شروع ہو جائیں تو کھیت کے مختلف حصوں سے پودے اکھاڑ کر دیکھ لینا چاہیے۔ اگر پھلیوں کے چھلکے کا اندرونی حصہ گہرے بھورے رنگ کا اور گِری کا رنگ گلابی ہو جائے تو فصل پکی ہوئی تصور کی جائے گی۔جب 75 سی80 فیصد سے زیادہ پھلیاں پکی ہوئی ہوں تو فصل برداشت کے لیے تیار ہے۔مونگ پھلی کی برداشت اگر ٹریکٹر ڈِگر سے کی جائے تو فصل کا ضیاع کم سے کم ہوتا ہے اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے۔