بارانی علاقوں میں مسور کی کاشت آخر اکتوبر تک کی جا سکتی ہے٬ زرعی ماہرین

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:57

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ بارانی علاقوں میں مسور کی کاشت آخر اکتوبر تک کی جا سکتی ہے۔کاشتکار مسور کی ترقی دادہ اقسام مسور 93 ٬ نیاب مسور 2002٬ نیاب مسور 2006 ٬ پنجاب مسور 2009٬ مرکز 2009 اور چکوال مسور کاشت کریں۔

(جاری ہے)

مسور کی کاشت کے لئے میرا سے بھاری میرا قسم کی زمین موزوں ہے۔ زمین کی تیاری کیلئے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلائیں اس سے زمین میں وتر زیادہ دیر تک محفوظ رہتا ہے۔ پاکستان میں مسور کے کل کاشتہ رقبہ کا 60 فیصد صوبہ پنجاب میں زیر کاشت لایا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں مسور قریباً 70فیصد بارانی اور 30 فیصد آبپاش رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے۔