حوثی باغیوں کا امریکی بحری جنگی جہاز پرایک اور حملہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:51

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) یمن کے حوث باغیوں نے چار دن میں سمندر میں موجود امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس میسن پر ایک اور راکٹ حملہ کیا جسے دفاعی شیلڈ نظام سے تباہ کر دیا گیا۔میڈیا رپوٹس کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے ایک بیان میں یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے ’یو ایس ایس میسن‘ پر راکٹوں سے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا اس حملے کا مناسب وقت اور مناسب طریقے سے جواب دے گا۔

(جاری ہے)

پینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک کا کہنا ہے کہ یو ایس ایس میسن پر یمن کے باغیوں کی طرف سے ایک اور راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ یہ راکٹ یمن کے اندر سے الحدیدہ بندرگاہ کے قریب کھڑے امریکی جنگی جہاز پر داغا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی باغیوں کی طرف سے داغے گئے راکٹ کو جہاز تک پہچنے سے قبل ہی دفاعی شیلڈ کی مدد سے تباہ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ بدھ کے روز ہونے والے راکٹ حملے سے چند روز قبل بھی یمنی باغیوں نے امریکی جنگی جہاز پر راکٹ داغے تھے تاہم ان راکٹوں سے جہاز یا اس کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :