واشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

مظاہرہ ری پبلکن پارٹی کے دفتر کے سامنے کیا گیا٬ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:47

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2016ء) ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت جاری رکھنے کے فیصلے پر واشنگٹن میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرہ ری پبلکن پارٹی کے دفتر کے سامنے کیا گیا٬ نوجوان خواتین پر مشتمل گروپ نے خواتین کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنے پر ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا۔خواتین نے ری پبلکن پارٹی کی قیادت سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :