کاشتکاروں کو قرضوں کے حصول کیلئے ہر پیر کو درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:40

فیصل آباد۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فصلات ربیع کیلئے کاشتکاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت قرضوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سکیم کے تحت 25ایکڑنہری اور 50ایکڑ بارانی اراضی رکھنے والے ضرورت مند کاشتکاروں کو بیج ٬ کھاد ٬ زرعی آلات ودیگر متعلقہ امور کیلئے ایک ہی روز میں قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام قانون گو سرکلز کو ون ونڈو آپریشن کے سلسلے میں فوکل پوائنٹ بنایا گیاہے جہاں تمام پٹواری ٬ قانون گو ٬ نائب تحصیلدار ٬ تحصیلدار ہر سوموار کو ون ونڈو آپریشن سنٹر میں موجود ہوں گے جہاں موبائل کریڈٹ آفیسر پیر کے روز درخواستیں وصول کررہے ہیں اور اسی روز قرضوں کی فراہمی کا عمل مکمل کیا جائیگا۔