چنے کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:36

فیصل آباد۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) ماہرین زراعت نے چنے کے کاشتکاروں کو فصل کی مناسب دیکھ بھال اور بروقت چھدرائی کرکے زائد پودے نکالنے کی ہدایت کی اور کہاہے کہ کاشتکار فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کریں اور فصل اگنے کے 10سی15 دن کے دوران چھدرائی کریں نیز چھدرائی کرتے وقت زائد پودے نکال دیں اور پودوں کا درمیانی فاصلہ چھ انچ رکھیں تاہم فصل اگنے کے وقت اگر زمین میں نمی کم ہو تو چھدرائی کا عمل ذرا تاخیر سے کریں کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آور ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ چنے کی فصل کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے آبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو ہلکا پانی لگایاجائے ۔انہوںنے بتایاکہ چنے کی فصل پر بہت سی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں جن میں چنے کا جھلسائو٬ چنے کا سوکا یا مرجھائو اور چنے کی جڑ کی سڑن زیادہ اہم ہیں لہذا ان بیماریوں اور کیڑوںکے تدارک کیلئے ضروری ہے کہ قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کاشت کی جائیںاور محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کی سفارش کردہ زہروں کا سپرے کیاجائے تاکہ اچھی پیداوار حاصل ہو سکے ۔