تمام اضلاع میں فارمرز ڈے منانے کا سلسلہ شروع

جمعرات 13 اکتوبر 2016 13:36

فیصل آباد۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء)محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں تمام اضلاع میں فارمرز ڈے منانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں گندم کی بمپر کراپ کے حصول اور اہداف کے مطابق کاشت کیلئے زرعی افسران نے زرعی رقبوں کے دورے شروع کر دیئے ہیں اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ رقبہ کو زیر کاشت لانے اور غذائی اجناس کی بھر پور پیداوار کے حصول کیلئے جدید زرعی پیداواری ٹیکنالوجی عام کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیاگیا ہے جبکہ کاشتکاروں کو گھر کی دہلیز کے قریب زیادہ سے زیادہ زرعی سہولیات کی بہم رسانی کے پروگرام پر عملد ر آمد کے علاوہ انہیں بر وقت مفید مشورے بھی فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ فی ایکڑ زیادہ سے زیادہ پیداوار اور صحت مند فصلوں کا حصول ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

٬ جہاں کاشتکار و کسان ماہرین زراعت سے بالمشافہ ملاقات کر کے اپنے مسائل بیان اور ان سے مفید مشورے حاصل کریں گے ۔ انہوںنے بتا یا کہ محکمہ زراعت کے افسران کو زرعی رقبوں کے دوروں کی بھی ہدائت کی گئی ہے تاکہ وہ زمین کے تجزیہ سمیت موقع پر ہی کسانوں کو بھر پور معاونت کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہو سکیں۔